محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کا پیشہ ورانہ امورسے مکمل بائیکاٹ

محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کا پیشہ ورانہ امورسے مکمل بائیکاٹ

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کا ضلع بھرمیں پیشہ ورانہ امورسے مکمل بائیکاٹ،تنخواہوں میں تفریق اور غیرمنصفانہ رویے کے خلاف پُرامن احتجاج ریکارڈکیاگیا،احتجاج کے باعث مال مویشیوں کے علاج معالجے، ویکسینیشن  اور کانگو جیسے موزی مرض کیخلاف جاری مہم بھی شدید متاثر رہا۔لائیو سٹاک افسران کا حکومت سے تنخواہوں میں تفریق کرنے اور لائیو سٹاک کو بھی پروفیشنل الاونس دینے کا پُرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختوانخواہ کے دیگر حصوں کیطرح شانگلہ میں بھی منگل کو محکمہ لائیوسٹاک حکومت سے تنخواہوں کے معاملے پر نالا،افسران نے ضلع بھرمیں لائیوسٹاک کی پیشہ ورانہ امور سے بائیکاٹ کردیا۔محکمہ لائیو سٹاک شانگلہ کے افسران نے تنخواہوں میں دیگرملازمین سے تفریق اوران ان کے ساتھ غیرمنصفانہ رویے کو ان کے ساتھ زیادتی قراردیتے ہوئے سخت مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔اس دوران شانگلہ ضلع بھرمیں مال مویشیوں کے علاج معالجے،ٹیکہ جات اور کانگو جیسے موزی مرض کیخلاف جاری مہم کا بھی بائیکاٹ کیا جو کہ غیرمینہ مدت تک جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -