کاٹلنگ،خونی تصادم میں خواتین سمیت 2 افراد جاں بحق
کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) کٹی گڑھی میں دو فریقین کے مابین مسلح تصادم، فائرنگ، ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ چھ شدید زخمی، زخمیوں میں دو کی حالت نازک، تفصیلات کے مطابق کٹی گڑھی میں کتا پرندے کھا گئے تھے۔ جن پر کتے کو مار دیا گیا۔ جس پر فریقین کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔ مشران دیہہ نے فریقین کے مابین صلح بھی کرایا تھا۔ تاہم منگل کی صبح حمزہ، شاہ فیصل پسران شہزاد گل اور گل شیر ولد سردار، فیصل، ظفر اقبال وغیرہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 16 سالہ مسماۃ (ش) دختر سرتاج گل جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ دوسری فریق سے ظفر اقبال ولد گل شیر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ فیصل ولد سرتاج گل دختر سرتاج گل، گل شیر، فیصل ولد گل شیر، زوجہ گل شیر، زوجہ ظفر اقبال شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں گل شیر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقدمات تاحال درج نہیں ہوئے۔