سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری کا دورہ کوھاٹ

سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری کا دورہ کوھاٹ

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ)سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخواہ اعجاز حسین انصاری کا دورہ کوھاٹ۔سی اینڈ ڈبلیو دفتر اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ آفس آف دی سپریڈینڈینگ انجینئرنگ میگا پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی انجینئرنگ الیکشن کمپین 2021کے حوالے سے گرینڈ اجلاس سے خطاب بھی کیا. اس موقع پر ڈی جی سمال ڈیم ایریگیشن عطاء الرحمان،اے ای نورصاحب خان، اے ای سید یوسف شاہ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو مہدی رضاکے علاوہ ڈویژن بھر کے انجینئرز ایس ڈی او اور ٹھیکیدار یونین نے بھرپور شرکت کی. اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ڈی او افتخار قیوم خٹک نے سرانجام دیئے سی اینڈ ڈبلیو ایکسئین مہدی رضا نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو دفتر تقریبا 9کروڈ 30لاکھ کا منصوبہ تھا جو ٹھیکیدار نے ایکسیئن، ایس ڈی اور انجینئر کی نگرانی میں بروقت مکمل کیا سی اینڈ ڈبلیو آفس بلڈنگ کی تعمیر کا شمار خیبرپختونخواہ کی بہترین تعمیرات میں ہوتا ہے اور یہ اب خیبرپختونخواہ میں ماڈل بلڈنگ ہوگی اس پراجیکٹ کا سارا کریڈٹ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کو جاتا ہے اس کے بعد سیکرٹری مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا اعجاز حسین انصاری نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں ایسی ہی بلڈنگز بنائی جائینگی اس کا سارا کریڈٹ ایکسیئن ایس ڈی او اور انجینئر کو جاتا ہے اس کے بعد اعجاز حسین انصاری انجینئرز الیکشن کمپین 2021 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل انجینئرز الائنس کی تقریب سے بطور وائس چیئرمین پی ای سی خیبرپختونخوا کہ گرینڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوششوں اور تعاون سے منتخب ہو کر بے روزگار انجینئرز کی مسائل اورمشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کروں گا مجھے یقین ہے کہ اس مشن کی تکمیل میں آپ ہمارا ساتھ دینگے اور انشاء اللہ الیکشن 9اگست منعقد ہوگا جس میں آپ بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -