بلوچستان میں پارٹی مزید مستحکم ہو رہی ہے،حمزہ شہباز 

 بلوچستان میں پارٹی مزید مستحکم ہو رہی ہے،حمزہ شہباز 

  

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی مزید مستحکم ہو رہی ہے بڑے قبائلی و سیاسی نام مسلم لیگ (ن)کا حصہ بننے جارہے ہیں بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کا گڑھ تھا اب بھی اہل بلوچستان کا دل نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ دھڑکتا ہے اور مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو رہی کہ آنیوالے وقت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جہد اور بلوچستان سے متعلق واضح موقف کے باعث بلوچستان کی بڑی سیاسی قبائلی شخصیات پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو رہی ہیں اور اب سب مل کر بلوچستان کے مسائل کے حل ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔

حمزہ شہباز 

مزید :

صفحہ آخر -