پشاور کے تاجروں اور واپڈا حکام کے مابین مذاکرات کامیاب

پشاور کے تاجروں اور واپڈا حکام کے مابین مذاکرات کامیاب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے تاجروں اور واپڈا حکام کے مابین شارٹ سرکٹ سے پے در پے آتشزدگی کے واقعات پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  اور تاجر اتحاد خیبر پختو نخواکے صدر مجیب الرحمان اور تاجر انصاف کہ صدر حاجی شاہد حان سمیت مختلف بازاروں کے شاہ پور سلام‘ اخونزادہ زاہد اللہ شاہ‘ ارشد انگار‘ حاجی رسول خان‘ حاجی اسرار اور دیگر  نے چیف آپریشنز پسکو جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے سی فیصل شریف‘ ایکسینز اور ایس ڈی اوز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر تاجر اتحاد کہ صدر مجیب الرحمن نے واپڈا حکام کو آگاہ کیا کہ پشاور میں بجلی کے بوسیدہ اور لٹکتی تاروں کی وجہ سے پے در پے آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے لہٰذا حکومت اور واپڈا حکام آتشزدگی واقعات سے ہونے والے نقصانات کاازالہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا حکام کی جانب سے پہلے بھی تاروں کی تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ انہوں نے مزید کہا کے آبادی کے لحاظ سے واپڈا کی سٹاپ  بہت کم ہے وہ  کمپلینٹ کی صورت میں تاجروں اور عوام کو گھنٹوں گھنٹوں  انتظار کرنا پڑتا ہیجس سے کاروبار متاثر ہوتا ہے اور عوام کی جینا حرام کیا ہے اور پرائیویٹ  ٹرانسفر اس پر بجلی کے بل میٹر  لگانے کی پیسے دیگر واپڈا وصول کرتے ہیں ٹرانسفارمر  خراب ہوتا ہے تو ہم پرائیویٹ کاریگروں کے پیچھے پھرتے ہیں اور کبھی کبھی واپڈا کے اہلکار کبھی کرین نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے ہفتوں ملی نہیں ہوتی اس لئے ہمارا پرزور مطالبہ ہے پرائیویٹ ٹرانسفارمر واپڈا کی ورکشاپ میں ٹھیک کیا جائے واپڈا کے اہلکار ان کو فوری طور پر لگا کر تاجروں کے مسئلے کو  حل کیا جائے اس کی مناسب فیس بک جائے کیونکہ یہ واپڈا  کی ذمہ داری ہے بل اور تمام واپڈا کی اخرجات عوام اور تاجر برداشت کرتے ہیں اور   کہا شہر بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس پر چیف آپریشنز پسکو جاوید اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ عید الاضحی تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات سے متعلق واپڈا کے حکام کو آگاہ کردیا جائے گا جبکہ بہت جلد پشاور بھر کے بازاروں سے بوسیدہ اور بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹا یا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں کیونکہ انہوں نے ہر کٹھن حالات میں واپڈا حکام کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر صدر تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ صدر مجیب ا لر حمن نے واپڈا حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واپڈا حکام کی جانب سے تعاون کرنے اور مطالبات تسلیم کرنے پر پشاور میں کسی بھی جگہ پر تاجروں کی جانب سے احتجاج نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -