صوابی،چوری شدہ گائے اور موٹر سائیکل بر آمد، ملزمان گرفتار

  صوابی،چوری شدہ گائے اور موٹر سائیکل بر آمد، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے چوری شدہ گائے اور موٹر سائیکل بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی اور انچارج چوکی جھنڈا ایس آئی شاہی ملک خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران تین چوری شدہ گائے بر آمد کر کے ایک شخص امان اللہ سکنہ پابینی کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر شفیق احمد خان نے ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل بر آمد کر کے آیاز خان سکنہ تورڈھیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس چوکی اعظم آباد کے انچارج وسیع اللہ خان نے اسلحہ کی نمائش کرنے پر رخسار علی اور ریاض علی سکنہ احد خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نمائش کرنے والا ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بمعہ کارتوس بر آمد کر لیا۔