مظفر خان پاکستان پیرا میڈیکس ضلع لکی مروت کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  مظفر خان پاکستان پیرا میڈیکس ضلع لکی مروت کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) مظفر خان پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کا بلامقابلہ صدر جب کہ معتبر خان جنرل منتخب ہوگئے۔پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ضلع لکی مروت میں پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن  انتخابات2021 کے لئے کاغزات نامزدگی کے لئے 10 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔جس کے لئے مظفر خان گروپ نے کاغذات نامزدگی کرائی۔جب کسی دوسرے گروپ نے کاغذات جمع نہیں کروائی بعد میں مظفر خان گروپ کے مظفر خان کو صدر جب کہ معتبر خان جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کااعلامیہ جاری کیاگیا جب کہ دیگر کابینہ میں عمل خان سنیئر نائب صدر۔نور حسن خان نائب صدر۔ہارون رشید نائب صدر دوم۔اجمل خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری۔ ریاض خان جائنٹ سیکرٹری۔ہمایون فنانس سیکرٹری۔نورکمال خان پریس سیکرٹری۔محمد سعید خان رابطہ سیکرٹری اور مولانا احسان اللہ آفس شامل ہیں صوبائی تنظیم کی جانب سے نومنتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن صوبائی وزیر صحت سمیت محکمہ صحت کے اعلی حکام ارسال کردیاگیاہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -