پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کے رہنما ملک ریاض خان کرونا کے باعث انتقال کرگئے

پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کے رہنما ملک ریاض خان کرونا کے باعث انتقال ...

  

کبل سوات(تحصیل رپورٹر)پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کے رہنما ملک ریاض خان کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک ریاض خان آف علیگرامہ انتقال کرگئے۔ مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے کرونا میں مبتلا رہے  جبکہ کئی دنوں سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔ گزشتہ رات انتقال کرگئے جن کو جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کے جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، وکلاء برادری، صحافی برادری، تاجر برادری، ڈاکٹرز اور انجنئیرز کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -