جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز کیخلاف وکلاء کی ہڑتال 

 جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز کیخلاف وکلاء کی ہڑتال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سندھ ہائی کورٹ کے جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز کے خلاف ملک بھر کی طرح لاہورکے وکلاء نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کی،لاہورکی ماتحت عدالتوں میں بھرپور جبکہ لاہورہائی کورٹ میں جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی،ہڑتال کی کال پاکستان بارکونسل نے دی تھی،ہڑتال کی کال اس موقع پر دی گئی جب سپریم کورٹ میں نئے ججوں کے تقررکے حوالے سے جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہورہاتھا،چیف جسٹس پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پرآنے والے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی سفارش کررکھی ہے جس پر سندھ ہائی کورٹ بار نے ابتدائی طور پر آواز اٹھائی جس کے بعد پاکستان بارکونسل،بلوچستان کی وکلاء تنظیموں،خیبر پختونخوا بارکونسل اور لاہورہائی کورٹ بار نے بھی اس مجوزہ نامزدگی پر تحفظات کا اظہارکیا،پیر کے روز پاکستان بارکونسل نے وکلاء کواس بابت ملک گیر ہڑتال کی کال دی،وکلاء نمائندوں کا موقف ہے کہ سینئر ججوں کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کی نامزدگی الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے اور سنیارٹی کے آئینی اصولوں کے منافی ہوگی،پاکستان بارکونسل کی کال پر ہونے والی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔
ہڑتال 

مزید :

صفحہ آخر -