وزیر اعلیٰ شکایت سیل کو لین دین کے معاملہ میں مداخلت سے روک دیا

 وزیر اعلیٰ شکایت سیل کو لین دین کے معاملہ میں مداخلت سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس راحیل کامران شیخ نے لین دین کے معاملے میں چیف منسٹر شکایات سیل کی مداخلت کیخلاف درخواست پر وزیراعلیٰ شکایت سیل کو لین دین کے معاملہ میں مداخلت سے روک دیا عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اوروزیراعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جولائی تک جواب طلب کرلیا  عدالت نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی قانونی حیثیت پر ایڈووکیٹ جنرل کوبھی معاونت کیلئے طلب کرلیا قصور کے رہائشی حاجی محمد اقبال نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کررکھاہے کہ میرا چودھری اویس کے ساتھ لین دین کا تنازع ہے، وزیر اعلیٰ شکایات سیل چودھری اویس کو پیسے دینے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -