دوافراد قتل، حادثے، 4جاں بحق، ملتان سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ملتان،ہارون آباد،رحیم یارخان،خان گڑھ، مظفرگڑھ(وقائع نگار،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) بیوی نے شوہرکوقتل کردیا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
،ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،ایک شخص جان کی بازی ہارگیا،نامعلوم شخص کی لاش برآمد،تفصیل کے مطابق ہارون آبادمیں بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے مل کر خاوند کو نشہ آور زہریلی گولیا ں دے کر قتل کردیا چک 132سکس آر تحصیل ہارون آباد کے رہائشی محمد شکیل ولد محمد لطیف نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ میرے حقیقی بھائی مقبول احمد کی شادی سونیا دختر محمد یاسین سے ہوئی جسکے بطن سے ایک بیٹی حوریہ مقبول اور ایک بیٹا ایان مقبول پیدا ہوئے، میرے بھائی مقبول احمد کی بھابھی سونیا کیساتھ زمین منتقل کروانے کی بات پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، مورخہ 08/06/2021کو صبح ساڑھے چار بجے بھابھی سونیا نے مجھے آواز دی کہ جلدی آؤ مقبول احمد کو کچھ ہوگیا ہے، میں نے دیکھا کہ میرا بھائی مقبول احمد چار پائی پر پڑا ہے اور اسکے دونوں پاؤں بندھے ہوئے تھے، میں جلدی سے گیا اور گاؤں کا ڈسپنسر کو لیکر آیا جس نے بتلایا کہ مقبول احمد فوت ہوچکا ہے، تو میں نے بھابھی سونیا سے پوچھا کہ بھائی کو کیا ہوا تھا اس نے بتلایا کہ رات کو مقبول احمد کو معدہ میں درد ہوا جس پر میں نے معدے کی دوائی اسے دی اتنے میں اسکی ماں رضیہ بی بی بھی آگئی، بعد ازاں ہم نے مقبول احمد کو غسل دیا تو دیکھا مقبول احمد کی دائیں آنکھ اور جسم کے دوسرے حصے پر نیلگوں کے نشانات موجود ہیں، ہم نے اپنے بھائی کی تدفین مذکورہ گاؤں کے قبرستان میں کردی، محمد شکیل نے درخواست میں الزام لگایا کہ میری بھابھی سونیا کی شہباز احمد نامی شخص کیساتھ خفیہ تعلقات تھے اور وہ اُن کیساتھ فون پر باتیں کرتی تھی جس پر میرے بھائی اس کو منع کرتے تھے، اس رنج کی بناء پر سونیا نے ہمراہ والدہ رضیہ بی بی، شہباز احمد اور ایک کس نامعلوم الاسم کے ساتھ مل کر میرے بھائی کو نشہ آور زہریلی گولیاں دے کر باہم صلاح مشورہ ہوکر ناحق قتل کیا ہے، پولیس کاروائی کرے۔رحیم یارخان میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ بستی امانت علی کے رہائشی 65 نعیم کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بازار جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا دوسرا حادثہ ظاہر پیر کے رہائشی 84 سالہ پنوں کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 40 سالہ محمد علی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، سوٹے کے وار سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، خان گڑھ کے نواحی علاقہ موضع گجوائن میں اظہر اور شہزاد آپس میں کسی بات پر جھگڑا کر رہے تھے اور شہزاد کے لواحقین واحدبخش، محمدصادق، محمد شاہد ڈنڈوں سوٹوں کے ہمراہ حمایت کیلئے آ گئے جبکہ چھڑانے کیلئے آنے والے غلام عباس و دیگر پر حملہ کردیا سوٹوں کے وار سے غلام عباس شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر خان گڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف بھائی اللہ بچایا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔شاہین مارکیٹ پانی والی ٹینکی کے قریب نامعلوم شخص مردہ ھالت میں پایاگیا جس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص جو بظاہر نشئی معلوم ہوتا تھا جس کے جسم پر کوئی نشان نہ پایاگیاکی نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے جس کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے ٹریفک حادثہ 38سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق طالب حسین اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ حسن سوالی چوک کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور ٹرالی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاع پر متعلقہ پولیس نے پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی اور ٹریکٹرٹرالی کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
قتل،حادثات