فنڈز مختص، پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کریں گے، جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے لاہور میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل سے ملاقات کی اور میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان میں افسران اور وسائل کی کمی بارے بتایا کہ 17 افسران کی سیٹوں پر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
صرف 2 افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ایکسیئن، میونسپل افسر ریگولیشن، میونسپل افسر پلاننگ، بلڈنگ انسپکٹرز، میونسپل افسر فنانس سمیت 17 سیٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن مسائل کاشکار ہے، مشینری بھی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی طرح 600 سے زائد سینٹری ورکرز و سٹاف کی کمی کے باعث شہر کی صفائی ستھرائی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیکرٹری بلدیات نے افسران کی تعیناتیاں فوری یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے حلقہ کی محرومیاں ختم کررہے ہیں اس دوران ملازمین کی کمی سے میونسپل سروسز میں مسائل کسی صورت برداشت نہیں، محکموں میں افسران کی تعیناتیاں یقینی بنانے سے مسائل کا حل ممکن ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت یقینی بنائی جائے، واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران میونسپل کارپوریشن کے مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری بلدیات کو ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جاوید اقبال