اغوامقدمہ، ملزموں کاجسمانی ریمانڈ منظور

 اغوامقدمہ، ملزموں کاجسمانی ریمانڈ منظور

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کی خصوصی عدالت ملتان نے ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغوا برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق 4 جولائی کو مقدمہ نمبر 617 اغوا برائے تاوان درج کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق ملتان کے علاقے مختیار ٹان سے تاوان کی غرض سے ڈاکٹر غلام شبیر کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے زین العابدین کو اغوا کیا گیا۔ جسے پولیس نے 6 جولائی کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ مغوی زین العابدین چھٹی جماعت کا طالب علم ہے اور ڈاکٹر غلام شبیر جو کہ خواجہ غلام فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال میں پرنسپل میڈیکل آفیسر ہے کا اکلوتا بیٹا ہے اس کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا اور بچے کی بازیابی کے لیے بچے کے والد ڈاکٹر غلام شبیر سے 35 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد یوسف، عبران بلال، محمد شہزاد، محمد زاہد اور تراب شاہ شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تراب شاہ میڈیکل ریپ ہے اور اسکا بچے کے والد ڈاکٹر غلام شبیر کے پاس آنا جانا تھا۔جس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر تاوان کی غرض سے بچے کے اغوا کی منصوبہ بندی کی اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ ملزمان کو 15 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -