ایم ڈی اے برانچ: یو ٹیلیٹی سٹور عملہ بے لگام، شدید گرمی میں خواتین کی قطاریں، گالیاں، دھکے 

ایم ڈی اے برانچ: یو ٹیلیٹی سٹور عملہ بے لگام، شدید گرمی میں خواتین کی قطاریں، ...

  

  

ملتان (نیوز رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ایم ڈی اے برانچ کی ناقص کارکردگی، بد انتظامی اور نااہل عملہ نے شہریوں کو شدید گرمی کے موسم میں تختہ مشق بنا (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

رکھا ہے فقط دو کلو سبسڈائز چینی اور گھی سمیت دیگر اشیا کے حصول کے لیئے صارفین بالخصوص خواتین کو سخت دھوپ میں گھنٹوں روڈ پر لائنوں میں کھڑے رکھنا معمول بنالیا ہے عملہ ورکنگ اوقات کے دوران گیٹ کو بند رکھتا ہے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے صارفین مختار احمد، محمد اعجاز، بابر افتخار، محمد شریف، محمد عرفان، محمد طارق، معصومہ بیگم، جمیلہ بی بی، پروین بی بی، عشرت بیگم، رابعہ بی بی، رقیہ اور انسا نے کہا کہ پچھلے تین گھنٹے سے سڑک کنارے کھڑا کررکھا ہے عملہ اس قدر سست روی اور بے حسی کا شکار ہے کہ یوٹیلٹی سٹور کا گیٹ کھولنے کی زحمت نہیں کی گئی انہوں نے کہا صرف دو کلو چینی اور گھی کی خریداری کو 800 روپے کی دیگر اشیا کی خریداری سے مشروط کردیا گیا ہے جو کہ محدود وسائل رکھنے والوں سے زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے شہریوں بالخصوص متوسط و غریب طبقہ کی سہولت کے لیئے چینی اور گھی میں سبسڈی دی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا عملہ شہریوں پر جبری شرائط مسلط کرکے نہ صرف شہریوں کو اذیت پہنچارہا ہے بلکہ حکومت کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کے درپے ہے انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کرپٹ عملہ کی تعیناتی معاشی بدحالی سے دوچار عوام پر ظلم ڈھانے کے مترادف ہے ملک کے متوسط طبقے کے لیئے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیائے خورونوش کی فراہمی ان کٹھن حالات میں کسی نعمت سے کم نہ ہے تاہم یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے کرپٹ عناصر کو نکالے بغیر وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے ثمرات عام شہری تک منتقل نہیں ہوسکتے حکومت عام شہریوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کو ان کالی بھیڑوں سے پاک کرے تاکہ حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کا ریلیف پیکج کرپٹ عملہ کی جیبوں میں منتقل ہونے کی بجائے عام شہری اس سے استفادہ کرسکیں۔

قطاریں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -