مظفر آباد: دونوجوانوں پروحشیانہ تشدد

 مظفر آباد: دونوجوانوں پروحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  وقا ئع  نگار  )تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مون نامی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 نوجوان نے اپنے دیگر  ساتھیوں کے ساتھ مل کر  دو نوجوانوں کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔جسکی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ویڈیومیں مذکورہ ملزمان نے دونوں نوجوانوں پر تھپڑوں کی بارش کی۔اور ان کو معافیاں منگوائی گئی دونوں نوجوانوں سے  زمین پر ناک سے لکیریں بھی نکلوائی گئی۔جبکہ اس دوران ایک خاتون بھی دونوں نوجوانوں سے معافیاں منگواتی دکھائی دیتی ہے۔اور  نوجوان بار بار خاتون کے پاں پر بھی ہاتھ رکھ کر معاف کرنے کا کہتے رہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ مون مل پھاٹک نوری مسجد کے قریب کریانہ اسٹور کا مالک ہے جبکہ پولیس نے د ونوں ملزم گرفتارکر لیے۔
ویڈیو وائرل