ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور کی کارحادثے میں تباہ

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور کی کارحادثے میں تباہ

  

داجل   (نامہ نگار)     ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور کی گاڑی حادثہ  کا شکار ہوگئی۔ گاڑی کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہہوگیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

پروفیسر ارشاد حسین بخاری لاہور میٹنگ میں سرکاری گاڑی نمبری  R.P 1670کو لاہو ر لے گئے جہاں پر تیزی رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے اورنج ٹرین کے برج سے ٹکرا گئے جس سے گاڑی مکمل طور پر تبادہ ہوگئی۔ گاڑی کو لاہور کی ورکشاپ میں منتقل کر دیا۔ مبینہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کسی دوست کی محفل میں دیرتک رہنے اور کھانے پینے کے بعد نیند پوری نہ ہونے پر گاڑی چلارہے تھے جس سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔ دوسری طرف شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے حادثہ کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

کا رحادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -