لڑکی پرتشدد، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

 لڑکی پرتشدد، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

تھپڑ مارنے اور ہراساں کرنے کے معاملے پر، ملزم محمد شکیل کے خلاف پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کرتے ہوئے دوبارہ عدالت پیش کیا گیا جہاں ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے والے ملزم چند روز قبل پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے گرفتار ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ سعید احمد ورک کی  عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے جس نے تھانہ قطب پور کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا تھا جس پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کیا تھا اب ملزم سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ جو منظور کرلی گئی۔ 

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -