آزاد کشمیر الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، خاور علی شاہ

آزاد کشمیر الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، خاور علی شاہ

  

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)  اپوزیشن کے کشمیر پر سودے بازی کے الزاما ت”کھسیانی بلی کھمبا نوچے“کے مترادف،آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ اورپیپلزپارتی کی شکست نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں کشمیرکا مقدمہ بھر پورانداز میں لڑا، کامیاب (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

سفارتکاری کے باعث دنیا بھر میں کشمیر”برننگ ایشو“ بن چکا ہے، انتخاب تحریک انصاف ہی جیتے گی، ان خیالا ت کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے کشمیر کا زاوران دونوں جماعتوں کی حب الوطنی سے بخو بی واقف ہیں،انہوں نے کہا کہ ان دو نوں جماعتوں کے ادوار حکمرانی میں مسئلہ کشمیرپسِ پشت ڈالا جاتارہا مگر پی ٹی آئی کی حکومت کے آتے ہی عمران خان کی موثر حکمت عملی اور کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث آج مسئلہ کشمیر دنیابھر میں نہ صرف اجاگر اقوام متحدہ دیگر عالمی ادارے بھی کشمیربارے متحرک ہوتے دکھائی دے رہے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -