ECATنتائج کااعلان، پہلی تین پوزیشنز پرSTEPطلباء کا قبضہ

ECATنتائج کااعلان، پہلی تین پوزیشنز پرSTEPطلباء کا قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے  ECAT نتائج 2021 کا اعلان کر دیا۔ انٹری ٹیسٹ میں ملک بھر سے 33649طلباء نے شرکت کی۔ STEP کے 6400 طالب علم اس امتحان میں شریک ہوئے۔نتائج کے مطابق
(بقیہ نمبر40صفحہ7پر) پہلی تینوں پوزیشنزSTEP    کے طلباء نے اپنے نام کرلیں۔ سید حاشرحسینن نے365/400مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ مجتبی عمر نے/400 348 نمبرز لے کر دوسری اور عمیر احمد نے 345/400 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سید حاشر حسنین نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری STEP آن لائن سیشنز سے کی تھی جس میں لائیو سیشنز، ریگولر سیشنز اور کریش پروگرامز شامل ہیں جبکہ مجتبی عمر نے تیاری STEP  اسلام آباد سے اور عمیر احمد نے STEP فیصل آبا سے کی۔  STEP آن لائن پورٹل پر مایہ ناز اساتذہ کی ٹیم  تمام Content  تیار کرتی ہے۔اور طالب علموں کو ٹیسٹ کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گز شتہ دو سالوں سے آن لائن تیاری سے ہی شاندار نتائج حاصل کئے جا رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے ECAT نتائج میں پہلی پوزیشن STEP  کے طالب علم ہی حاصل کر رہے ہیں STEPپنجاب گروپ کا ایک قابلِ تائید اقدام ہے جو کہ طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرانے کے ساتھ ساتھ شاندار نتائج کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ STEP کی انتظامیہ ان ہونہار طلباء، ان کے اساتذہ اور والدین کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کرتے ہیں۔
نتائج