موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمٹیڈ کا آئی بی پی کے اشتراک سے برانچ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع، آپریشنز مزید تیز

 موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمٹیڈ کا آئی بی پی کے اشتراک سے برانچ ڈویلپمنٹ ...

  

 ملتان (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی)(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کے اشتراک سے برانچ مینجمنٹ ڈویلمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین کی ترقی میں تیزی لائی جائے، کاروباری آپریشنز میں بہتری کے لئے درکار مہارتیں بڑھائی جائیں اور ادارے کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام اور آئی بی پی کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز خولہ عثمان نے اسلام آباد میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس مشترکہ منصوبے کے باضابطہ آغاز پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مائیکروفنانس انڈسٹری میں ملازمین کے سیکھنے اور ترقی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو ایم ایم بی ایل کے برانچ اسٹاف کی پیشہ ورانہ ترقی میں سہولت فراہم کرے گا جس کا آغاز ریجنل بزنس منیجرز (آر بی ایمز) سے لیکر ٹیلرز تک کی سطح پر ہورہا ہے۔ مزید برآں، اس کورس کا مواد بھی بطور ماڈل باآسانی تمام مائیکروفنانس بینکوں اور اداروں میں استعمال کرکے اسی طرح قابل عمل بنایا جاسکتا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت ایم ایم بی ایل کی ٹیمیں موثر انداز سے مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کے لئے اپنے دیرینہ عزم پر عمل پیرا ہونے کے لئے کام کرسکیں گی جس کے نتیجے میں ملک کے اندر معاشی ترقی آئے گی۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ملازمین کی صلاحیتیں بڑھانے، مہارتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ ترقی پر ہماری اہم توجہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ستون ہیں جو آج کے تیزرفتاری سے بدلتے پیشہ ورانہ منظرنامہ کے دور میں باہمت اداروں کی بنیاد رکھتی ہیں۔ ہمارے کارکن ہمارا سب سے بہترین اثاثہ ہیں اور اس اشتراک کے ذریعے ہم اپنے ملازمین کی مہارت میں بہتری لانے اور انکی کارکردگی میں اضافہ لانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ وہ صارفین کو مزید بہتر انداز سے خدمات فراہم کرسکیں۔ایم ایم بی ایل کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر سمیحہ علی زاہد نے کہا، "آئی بی پی کے ساتھ ہمارا اشتراک کوئی نئی بات نہیں ہے۔ سال 2017 کے دوران آئی بی پی کے اشتراک سے مائیکروفنانس انڈسٹری میں ملک گیر سطح پر ہم اپنے ملازمین کے لئے ای لرننگ کی سہولیات پیش کرنے والا پہلا ادارہ تھے۔  اپنے ملازمین کے لئے 10 ماہ بھرپور کام اور اپنے جذبے سے حقیقی طور پر جڑے رہ کر انکی صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرامز کی تیاری کے بعد ہم اب ایک مزید وسیع برانچ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام لا رہے ہیں تاکہ اپنے فرنٹ لائن اسٹاف کو بااختیار بنایا جائے جو ہمارے بزنس کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب میں آئی بی پی کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ و سیلز خولہ عثمان نے بتایا، "انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سال 1951 سے بینکنگ سیکٹر کے لئے ملازمین کی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انڈسٹری میں صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرامز کو بروئے کار لاتے ہوئے آئی بی پی ہر سطح پر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے پروگرامز پیش کرتا ہے۔ اس کے دو جہتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک جانب اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعین قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ خدمات کی فراہمی میں عالمی معیارات کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب، یہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے درکار قیادت تیار کرنے کی ضرورت بھی پوری کرتے ہیں۔ ایم ایم بی ایل کے ساتھ اشتراک کی بدولت آئی بی پی کا اپنے مشن اور ویژن کی جانب عزم پر مسلسل عمل پیرا ہونے کا ثبوت ہے اور اس شعبے میں یہ ماڈل دیگر اداروں کے لئے بھی ایک قابل تقلید مثال بنے گا۔

موبی لنک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -