علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار بھٹو  کوغدار، نوازشریف کو ڈاکو قرار دیدیا

  علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار بھٹو  کوغدار، نوازشریف کو ڈاکو قرار دیدیا

  

 آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز  پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران  علی امین گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار  اور  نوازشریف کو  ڈاکو قرار دیا۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، عمران خان نیکشمیرکا مقدمہ ہر فورم پر لڑا، عمران خان پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ انتخابی مہم میں علی امین نے ایک بار پھر ووٹ ملنے پر بڑے ترقیاتی پیکج دینے کا اعلان  کیا اور  گلگت بلتستان میں ایک ووٹ کی لیڈ پر ایک کروڑ کا پیکج دینیکا اپنا ہی وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ آپ جو مانگ رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ ملیگا۔

علی امین گنڈا پور 

مزید :

صفحہ اول -