انتخابی جلسے میں رقم تقسیم کرنے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا سخت ایکشن، وفاقی وزیراعلٰی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمے کا حکم 

    انتخابی جلسے میں رقم تقسیم کرنے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا سخت ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آزاد کشمیر کے چیف الیکش کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تقسیم کے معاملے پر آر او کی رپورٹ مسترد کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن  کمیشنر آزاد کشمیر نے  متعلقہ آر او کو حکم دیا ہے معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے  ایک ایسے جلسے کے دوران پیسے پیش کئے جو ایک امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہو رہا تھا۔ اعلیٰ پولیس افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ وزیر کیطرف سے رقم دیا جانا ثابت شدہ ہے جو رشوت کے ذمرے میں آتاہے رقم چونکہ ایک امیدوار کے جلسے میں دی گئی اس لئے یہ کیسے ممکن ہے متعلقہ امیدوار کا اس سے تعلق  نہ  ہو رشوت چونکہ ایک جرم ہے  ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری تھی کہ وہ تعین کریں کہ اس واقعے کا ذمہ دار کون ہے  اور اسسے فائدہ اٹھانے والا کون ہے متعلقہ وزیر کیخلاف  ایف آئی اار کا اندراج ضروری ہے  اس لئے مقدمہ درج کرکے دی گئی ساری رقم بھی برآمد کی جائے  جو پولیس افسر موقع پر مود تھا اس کی بھی ذمہ داری ہے کہ مقدمہ درج کرائے۔ الیکشن کمہشن متعلقہ ریٹرننگ افسر کو  دوبارہ تحقیقات اور مقدمہ درج کرنے اور رقم کی برآمدگی کا بھی حکم دے دیاواضح رہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔ریٹرننگ افسر نے اپنی پہلی رپورٹ میں کہا کہ انہوں نے  اس شخص سے پوچھ گچھ کی ہے جس نے رقم وصول کی  اس کا موقف تھا کہ وفاقی وزیر ان کے پرانے دوست ہین اور انہوں نے رقم  میری مدد کیلئے دی تھی، چیف الیکشن کمشنے نے آر او کی یہ رپورت مسترد کرتے ہوئے اسے حکم دیا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اصل  قصور وار کو سامنے لایا جائے۔جو شخص اس رقم سے مفاد حاصل کرنا چاہ رہا تھا اس کی نشان دہی کی جائے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرکے  ضبط شدہ رقم کو بطور ثبوت شامل کیا جائے  تاکہ قانون کے مطابق کارروائی ممکن ہو سکے۔

مقدمہ حکم 

مزید :

صفحہ اول -