نجی دورے پر امریکہ آیا ہوں،ستمبر میں دوبارہ آؤنگا،بلاول بھٹو 

  نجی دورے پر امریکہ آیا ہوں،ستمبر میں دوبارہ آؤنگا،بلاول بھٹو 

  

 واشنگٹن(این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ابھی نجی دو رے پر امریکہ میں ہیں،ماہ ستمبر میں دوبارہ آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیویارک پہنچے جہاں انہوں نے جا ن ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اپنے پارٹی ورکرز سے ملاقات کی۔اس سے قبل وہ کسی کانفرنس میں شرکت کیلئے ایک غیر ظاہر شدہ مقام بظاہر وومنگ روانہ ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی امریکہ میں ہیں جس نے پیپلز پارٹی کے دو اہم رہنماؤں کی امریکہ میں موجود گی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ایسے وقت میں جنم دیا جب جو بائیڈن انتظامیہ، جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -