حکومت کا اپنے ہی منظور کردہ انتخابی ترمیمی بل 2021میں نئی ترامیم لانے کا فیصلہ 

  حکومت کا اپنے ہی منظور کردہ انتخابی ترمیمی بل 2021میں نئی ترامیم لانے کا ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ہی منظور کردہ انتخابی ترمیمی بل 2021ء پر نئی ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل پر وزارت قانون سے مشاورت ہی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات کا وزیراعظم آفس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امورکو وزیر قانون و آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کو جمہوری اصولوں کو مزید پائیدار، قانونی سقم دور کرنے کیلئے وزیر قانون کو خط ارسال کیا جس کے بعد وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کام شروع کر دیا، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پر عید کے بعد بڑی پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔

 انتخابی بل

مزید :

صفحہ اول -