عمران خان کشمیر کے جراٗ ت مند سفیر، ہر فورم پرمقدمہ لڑ رہے ہیں: عثمان بزدار

عمران خان کشمیر کے جراٗ ت مند سفیر، ہر فورم پرمقدمہ لڑ رہے ہیں: عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیرکے جرأت مند سفیر ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے،بلاشبہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے - انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کئے ہوئے ہیں - اپوزیشن کی جانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بے حسی ہے- سردار عثمان بزدارنے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن باسط اورشہید سپاہی حضرت بلال کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم ناکام بنانے پر شہید کیپٹن باسط اورشہید سپاہی حضرت بلال کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے قیمتی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیااوربہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہدا ء کی لازوال قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی- ہماری تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -