نواز شریف کا مریم کو فون،کشمیر الیکشن کی کامیاب مہم پر مبارکباد 

  نواز شریف کا مریم کو فون،کشمیر الیکشن کی کامیاب مہم پر مبارکباد 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فون کیا ہے اور انہیں آزاد کشمیر الیکشن کی کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد پیش کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم اور دیگر ملکی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم نواز شریف نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران مریم نواز سے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کی انتخابی مہم بارے معلومات لیں،مریم نواز نے پارٹی قائد کو بتایا کہ آزاد کشمیر الیکشن شفاف ہوئے تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائے گی،وفاقی حکومت مسلسل آزاد کشمیر میں مداخلت کررہی ہے۔

نواز شریف فون

مزید :

صفحہ اول -