کرم، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور جوان شہید، 3حملہ آور ہلاک 

کرم، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور جوان شہید، 3حملہ آور ہلاک 

  

 راولپنڈی،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) سکیورٹی فورسز کے کرم ضلع کے علاقہ زیوا میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں پاک فوج کے 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔وفاقی و زیر داخلہ کیپٹن اور جوان کی شہادت پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا، کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،وطن کی خاطر پوری قوم قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

کیپٹن شہید

مزید :

صفحہ اول -