اسلام آباد، کورونا الاؤنس رسک نہ  ملنے پر طبی عملے کی ہڑتال، ہسپتال اور ویکسی نیشن سینٹر زمیں کام بند

     اسلام آباد، کورونا الاؤنس رسک نہ  ملنے پر طبی عملے کی ہڑتال، ہسپتال اور ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر سرکاری ہسپتالوں کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔اسلام آباد میں ایک جانب تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پروفاقی ہسپتالوں کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ہے۔پمز، پولی کلینک، نرم، سی ڈی اے اسپتال میں ملازمین کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ہڑتال کے باعث ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے بھی کام بند کر دیا جس کے باعث ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں پریشان ہیں۔

طبی عملے کی ہڑتال 

مزید :

صفحہ اول -