حکومت راجن پور کی تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،شاہینہ نجیب کھوسہ

 حکومت راجن پور کی تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ...

  

ڈیرہ، داجل(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب تعلیم پر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 فوکس کیے ہوئے ہے۔ پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تعلیم کے لیے کثیر تعداد میں بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ڈیرہ۔ محمد پور اور دیگر نواحی علاقوں میں نئے کالجز کے قیام کے علاوہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ ان شاء اللہ حلقہ کی عوا م سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شائینہ نجیب کھوسہ نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ پروفیسر شیخ فیاض احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افسران وزیر اعظم۔اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہنچائیں۔کالجنوں میں خالی اسامیوں کی تفصیل فوری طور پر حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں تاکہ جلد بھرتی کا عمل شروع ہو سکے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد نے کہا کہ فاضل پور کالج نئی عمارت میں شفٹ ہو چکا ہے۔ روجھان اور محمد پور کالج کی تعمیر سے راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ڈیرہ اور لیہ اور رواجن پور۔ مظفر گڑھ چاروں اضلاع کے کالجوں میں مختلف بی ایس پروگرام شرو ع ہو چکے ہیں۔ حکومتی ویژن کے مطابق طلباء وطالبات کو تعلیم ان کی دیلز پر فراہم کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈائریکٹر کالجز کی کارگی کو سہراتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کو یقین بھی دلایا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے اور پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب وومن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد ایک اعلیٰ اور عظیم مشن ہے اس مشن کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط اور منظم کرکے اسے ایک ادارہ بنا دیا جائے اور اس کے کارکنان کی اخلاقی اور سیاسی اتربیت کرکے پارٹی کو پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے سرمایہ بنایا جائے وہ ڈیرہ غازی خان سٹی کی نو منتخب وومن باڈی سے اپنی طرف سے دئیے گئے استقبالیے اور تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے وومن ونگ بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں وہ نہ صرف پارٹی وژن گھر گھر تک پہنچاسکتی ہیں بلکہ معاشرے میں خواتین کے مسائل کو بھی بہتر انداز سے حل کر سکتے ہیں انہوں نے فرحت بخاری سٹی صدر، کاشفہ الطاف سٹی جنرل سیکرٹری اور دیگر 7ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب میں بشریٰ سعید، ڈاکٹر ادینہ، فلک ناز، فرحت بخاری، کاشفہ الطاف، رقیہ رمضان، رومیسہ نجیب، رخشندہ، انعم زہراہ،نسیم مشکور، حمیدہ بی بی، فرزانہ زہرا، ثریا، طاہرہ نسرین، عائشہ، آصفہ، نفیسہ، نسیم انور، صدیقہ کے علاوہ دیگر درجنوں خواتین نے شرکت کی۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ کے دفتر کا دورہ کیااور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے. کرہ ارض کا بڑھتا درجہ حرارت درخت نہ ہونے کی وجہ سے ہے گرمی سے بچنے کیلئے چھتری کی بجائے شجرکو فروغ دیاجائے. اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے بتایاکہ گرلز گائیڈ کے ساتھ مل کر 500 پودے لگائے جائیں گے اور دیکھ بھال کر کے تناور درخت بنایاجائے گا. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب ویمن ونگ کی عہدیدار فلک ناز، فرحت بخاری، کاشفہ الطاف، انعم زہرا، فرزانہ زہرا اور فوزیہ بھی موجود تھیں۔

شاہینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -