بجٹ کے حوالے سے پرجوش تقریر،جاوید اختر انصاری کاخطاب اسمبلی ریکارڈکا حصہ

 بجٹ کے حوالے سے پرجوش تقریر،جاوید اختر انصاری کاخطاب اسمبلی ریکارڈکا حصہ

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی بجٹ کے حوالے سے پنجاب(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 اسمبلی میں پر جوش خطاب پر حاجی جاوید اختر انصاری کے خطاب کو مکمل طور پر اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے اس سلسلے میں حاجی جاوید اختر انصاری کو پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایک لیٹر بھی موصول ہوا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے وہ اپنی تقریر کا ایک بار جائزہ لے لیں تاکہ آپ کی مکمل تقریر ریکارڈ کا حصہ بن سکے واضح رہے کہ حاجی جاوید اختر انصاری نے اپنی بجٹ تقریر میں اپوزیشن پر کھل کر تنقید کی اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خطاب میں ملتان اور اپنے حلقہ پی پی 215 کے مسائل بیان کرتے ہوئے ان کے حل کا مطالبہ کیا یہ حاجی جاوید اختر انصاری کا واحد خطاب تھا جسے اسمبلی میں سب سے زیادہ پذیرائی اور داد ملی۔

جاوید اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -