حکومتی وزراء بیان بازی میں سب سے آگے، عملی کام زیرو، مسز شہناز سلیم

 حکومتی وزراء بیان بازی میں سب سے آگے، عملی کام زیرو، مسز شہناز سلیم

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) حکومتی پالیسیوں سے ملک (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

معاشی عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی پر قابو پانے میں تبدیلی سرکار بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف ہی ملک کو معاشی طور پر مظبوط و مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں   مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا الیکشن جیتے گی۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکشن سے برسر اقتدار آنیوالے کشمیر کا الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں تبدیلی سرکار کے دعویدار تین سال میں ملک میں ایسی تبدیلی لائے ہیں کہ قوم بھوک سے بلک رہی ہے موجودہ حکمران او چھے ہتکنڈوں سے میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے  عوام ان کی ولولہ انگیز قیادت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حوایوں نے تین سال میں ایک بھی بھلائی کا کام نہیں کیا انہوں نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لیے ترسا دیا ہے عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔حکومت نے عوام کی جیبوں میں ہاتھ ڈال رکھا پٹرول،آٹا،چینی،گھی ہر چیز مہنگی پی ٹی آئی کے سپوٹر ز بھی آج عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے شرمندگی اور مایوسی کا شکار ہیں۔

شہناز سلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -