لیہ:اسسٹنٹ کمشنرکا امتحانی مراکز کادورہ

 لیہ:اسسٹنٹ کمشنرکا امتحانی مراکز کادورہ

  

 لیہ،چوک اعظم(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے لیہ میں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مراکز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز، صفائی ستھرائی، سیکورٹی،پینے کے پانی اور بجلی کے متبادل نظام کا جائزہ لیا۔اے سی سٹی نے اس موقع پر عملہ امتحانات سے کسی بھی قسم کے مسائل بارے بھی استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عملہ امتحانات اور امیدوار کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور اس سلسلہ میں درکار سہولیات بارے انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بجلی کے متبادل نظام اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا بہترین بندوبست کیا جائے تاکہ امیدواران کو کوئی دقت پیش نہ آئے۔انہوں نے چوک اعظم میں مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ٹریفک،کورونا ویکسی نیشن سنٹر،سیکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔اے سی نیا زاحمدمغل نے کہا ہے مویشی منڈی میں انتظامات تسلی بخش ہے منڈیوں میں آنے والے شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او چوک اعظم، ایڈمنسٹریٹر ایم سی چوک اعظم، انچارج کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ہمراہ تھے۔

امتحانی مراکز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -