پیرامیڈیکل سٹاف کو تنخواہیں دینے کاحکم

پیرامیڈیکل سٹاف کو تنخواہیں دینے کاحکم

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار  )پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشننے ایم ایس(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 نشترسے ملاقات کی.ہسپتال کے تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ادھر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر رانا عامر، جنرل سیکرٹری سعید چوہدری، چئیر مین وسیم سلیم نے کہا کہ ہسپتال میں موجود ایک بجٹ اینڈ اکاونٹ آفیسر جو کہ پچھلے ماہ جولائی تک دستخط کرتا آرہا تھا،لیکن اس ماہ موصوف کا موقف ہے کہ میرے پاس کام بہت ذیادہ ہے لہذا مجھ سے یہ کام نہیں ہوتا۔ موصوف آفیسر سرکاری کام کرنا اپنی تضحیک سمجھتے ہیں۔آئے دن تنخواہوں کے بلز کے علاوہ باقی بلز پر بھی بلاوجہ اعتراضات لگا کر ملازمین کو زچ کرنا انکی عادت بن چکی ہے۔ ملازمین کو ذہنی اذیت دے کر ملازمین کے جائز حقوق کو پامال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،بعدازاں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ہنگامی میٹنگ میں وزیراعلی پنجاب۔وزیر صحت پنجاب۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے بھرپور مطالبہ کیا کہ ایسے نااہل کرپٹ اور نالائق افسر کو فی الفور برطرف کیا جائے کیونکہ اس نااہل شخص کے ناروا رویہ  کی وجہ سے کسی بھی وقت ادارے کے حالات خراب ہو سکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو حالات کی ذمہ داری موجودہ افسران پر ہوگی،ایسوسی ایشن معاملے پر جلد وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے ملاقات کرے گی۔

پیرا میڈیکل سٹاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -