ڈیرہ:حنیف پتافی کاپل ڈاٹ کامعائنہ

 ڈیرہ:حنیف پتافی کاپل ڈاٹ کامعائنہ

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

 نے کہاہے کہ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی کیلئے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا ہے. ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑیاں تھانے میں بند ہوں گی. ڈرائیوروں اور مالکان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے. کارروائی سے قبل ٹریفک پولیس کے ذریعے پل ڈاٹ اور دیگر اہم مقامات پر آگاہی مہم چلائی گئی. انہوں نے یہ بات پل ڈاٹ کے معائنہ کے دوران ڈی ایس پی ریحان الرسول اور دیگر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے پل ڈاٹ چوک کی کشادگی کیلئے خصوصی فنڈز دیئے. بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ گئے تھے. منصوبہ کی تکمیل سے دوسرا مرحلہ ٹریفک کی روانی تھی جس پر ٹریفک پولیس کو ٹاسک دیاگیا. انہوں نے کہاکہ مشترکہ پلان سے پل ڈاٹ پر ٹریفک کیلئے مین روڈ اور سلپ روڈ ز کوون وے کر دیاگیا ہے. انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں. ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات اور پریشانی سے بچا جاسکتا ہے. قوانین پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -