زرعی یونیورسٹی،سنیڈیکیٹ ا جلاس میں بجٹ منظور، اہم امور پربحث

زرعی یونیورسٹی،سنیڈیکیٹ ا جلاس میں بجٹ منظور، اہم امور پربحث

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے30ویں اجلاس کا انعقاد جامعہ میں کیا گیا۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایم (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں آنر ایبل جسٹس لاہور ہائیکورٹ،لاہوراسجد جاوید گھرال، نامز شعبہ فنانس سے د ڈویثر نل ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ ملتان شاہ سوار،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی نومینی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، نومنی سیکرٹری ایگریکلچر گورنمنٹ آف پنجاب نعیم خالد،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق عبداللہ، جامعہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسرڈاکٹر شفقت سعید،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور دیگر ممبران سینڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، لیکچرار مس پلوشہ خانم، ٹریثرار جامعہ رفیق احمد فاروقی نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار جامعہ عمران محمود نے سر انجام دئیے۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی امور کے حوالے سے معاملات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے رواں مالی سال 2021-22کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ہائیر ایجو کیشن کمیشن ڈیویلپمنٹ بجٹ کا ایجنڈا اجلا س میں رکھا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف اداروں سے کئے گئے اے۔او۔سی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ممبران کو بتایا گیا کہ رواں سال سکالرشپ زیادہ فراہم کئے جائینگے اور ر کرونا وائرس اور معاشی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے گا۔مزید اجلاس میں جامعہ کے وائس چانسلر نے معزز ممبران کو مختلف ریسرچ اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -