کراچی ائرپورٹ سے  کورونا کا مریض فرار

 کراچی ائرپورٹ سے  کورونا کا مریض فرار

  

 کراچی(آئی این پی) کراچی ائرپورٹ ہوٹل سے کورونا مثبت کا مریض فرار ہو گیا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کورونا کا مریض بیرون ملک سے 6 جولائی کو ترکش ائرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا تھا جسے کورونا مثبت ہونے پر ائرپورٹ ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ مریض 10 جولائی کو ہوٹل سے فرار ہو گیا،  مزید تشخیص نہ ہونے کے باعث بھارتی ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مریض فرار

مزید :

صفحہ اول -