پی ڈی ایل بے روز گاروں کاٹولہ ہے: شوکت علی یوسفزئی 

پی ڈی ایل بے روز گاروں کاٹولہ ہے: شوکت علی یوسفزئی 

  

 مردان(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے باریاں لینے والوں نے ملک کا معاشی بیڑا غرق کردیاہے فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کوسیاست نہیں آتی،وزیراعظم نے نوازشریف کو باہر بھگادیا اور زرداری کو گھر تک محدود کردیا اورمولانا کو اسمبلی تک پہنچنے نہ دیا،آنے والے دس بھی پی ٹی آئی کی حکمرانی ہوگی وہ لیبر کالونی میں ورکنگ فوکس گرائمر ہائیر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے تقریب کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کی سکول کی انتظامیہ نے وزیر محنت کو تعلیمی سرگرمیوں سمیت ادارے کے مسائل سے بھی اگاہ کیا شوکت یوسفزئی نے اپنے خطاب میں سکول کے بنیادی مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بعض ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی انہوں نے کہاکہ سفارش کلچر نے ہمارے تعلیمی اداروں کو تباہ کردیاہے تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط اور آزاد کرنے کے لئے کوشاں ہے وہ دن دور نہیں جب سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے لوگ سفارشیں کرنا شروع کریں گے صوبائی وزیر نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے سوات جلسے میں لاہوردھماکے بھارت کے ملوث ہونے کے تمام ثبوتوں کے باوجود مذمت تک گوارا نہیں کیا پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے مسلم لیگ کے اندر گروپ بندی ہے اور بہت جلد نون سے میم نکلے گی انہوں نے کہاکہ باریاں لینے والوں کے ہاتھوں ملک قرضے تلے دب گیاہے مہنگے داموں بجلی کے معاہدوں کے نتیجے میں عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبورہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بی آر ٹی اور بلین سونامی منصوبوں کا مذاق اڑارہے ہیں بی آر ٹی میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ شہری سفر کررہے ہیں پشاور سے سات کلومیٹر کی مسافت پر جنگل لگایاہے سوات موٹروے واحد منصوبہ ہے جو صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے تعمیر کیاہے وزیر محنت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مہمند اور بھاشا ڈیم کے سنگ بنیاد رکھے ہیں آئندہ چند سالوں میں بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا  بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت کا کہناتھاکہ  وفاقی حکومت بجلی محاصل کے مد میں ہر مہینے 3 ارب روپے ملتے ہیں اوروفاق کے ذمے یہ رقم 80 ارب سے کم ہوکر اس بجٹ میں  20 ارب تک پہنچ گئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں حالات سدھر جائیں گے ساری دنیا کی نظریں سنٹرل ایشیاء پر ہیں پاکستان واحد ملک ہے جسکا افغانستان کے ساتھ زمینی راستہ ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت تنقید کا نشانہ بناتے جب کہتے کہ افغانستان میں لڑائی مسلے کا حل نہیں اب امریکا بھی اب مذاکرات چاہتاہے اس وقت عمران خان کو طالبان خان کہا جاتا تھاان مزید کہناتھاکہ لیبر کالونی میں غیر قانونی قابضین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی لیبر کالونی میں صرف مزدور کی رہائش ہونگی قبل ازیں وزیر محنت نے لیبر کالونی ڈسپنسری کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

مزید :

صفحہ اول -