کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے متجاوزہوگئی 

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے متجاوزہوگئی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 330 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 890 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 1 ہزار 740 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 75 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ کے دیگراضلاع میں 7 ہزار 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 153 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ بھر میں 15 ہزار 998 ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 118 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -