نالہ متاثرین نے سپریم کورٹ  میں نظر ثانی کی اپیل دائر کردی 

    نالہ متاثرین نے سپریم کورٹ  میں نظر ثانی کی اپیل دائر کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ، اورنگی نالہ کے اطراف  گھروں کو مسمار کرنے سے متعلق نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ نظر ثانی کی اپیل متاثرین نے فیصل صدیقی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 14 جون کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔  نالے کے اطراف 30 فٹ روڑ کا عدالتی فیصلے میں کہیں ذکر نہیں۔ متعلقہ حکام سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔متاثرین کے جائز گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ متبادل گھر دیے بغیر کارروائی کرنے سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ عدالت متعلقہ حکام کو گھروں کو مسمار کرنے سے روکے۔