بلیو ایکس اور اخوت اسلامی مائیکروفنانس میں شراکت داری
کراچی (سٹاف رپورٹر) یونیورسل نیٹ ورک سسٹمزلمٹیڈ(یو این ایس ایل-بلیو ایکس) اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس (اے آئی ایم) نے شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد ویمن اکنامک امپاورمنٹ انیشی ایٹوکے تحت خواتین کو بلا سود مائیکروفنانس قرضے فراہم کرنا ہے۔ دونوں ادارے مستحق خواتین کو مائیکروفنانس فراہم کریں گے تاکہ وہ موٹرسائیکلیں خرید سکیں اور بلیو ایکس میں بطور کورئیر رائیڈرز ملازمت حاصل کر کے باعزت اور مستحکم آمدنی حاصل کر سکیں۔بلیو ایکس مستقبل پر نظر رکھنے والی جدید ترین لاجسٹکس کمپنی ہے جس نے مسلسل دو سال تک، سنہ 2019ء اور 2020ء میں،”برانڈز آف دی ایئر“ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ کمپنی اپنے کسٹمرز کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر عمدہ کارکردگی کے حامل اوراپنی نوعیت کے پہلے سولوشنز فراہم کرتی ہے۔ ملک میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر لاجسٹکس فراہم کرنے والے رجحان ساز ادارے کی حیثیت سے بلیو ایکس نے پورے ملک میں قابل اعتماد اور عمدہ کارکردگی کا حامل کیش -آن- ڈلیوری نیٹ ورک قائم کیا ہے۔اس بارے میں یونیورسل نیٹ ورک سسٹمز لمٹیڈ(بلیو ایکس)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران بخشاموسیٰ نے کہا کہ بلیو ایکس اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ہدف رکھتے ہیں۔ اْنھوں نے یہ بھی کہا کہ غربت کی کوئی صنف نہیں ہوتی؛ خواتین کو مائیکروفنانس کریڈٹ اور جدید ٹیکنالوجی تک کم رسائی حاصل ہے اور اْنھیں ماہر افرادی قوت کے اعتبار سے بھی انتہائی کم مواقع دستیاب ہیں۔ کام کرنے کی جگہ پر صنفی تنوع میں اضافے کی غرض سے مدد فراہم کرنے اور ویمن امپاورمنٹ کو فروغ دینے کیلئے بلیوایکس کی توجہ خواتین کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے والے ایمپلائر اور ایمپلائر آف چوائس بننے پر مرکوز ہے۔ مائیکروکریڈٹ کا یہ کاروباری ماڈل نہ صرف روزگار کے مواقع تک رسائی میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ شریعہ کمپلائنٹ بھی ہوگا جس میں، اس سہولت کیلئے،مارک اپ کی شرح صفر ہو گی۔