کراچی،کورونا کا پھیلاو، 5 یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون

  کراچی،کورونا کا پھیلاو، 5 یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورنگی کے 2 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی کے 2 سب ڈویژنز کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے ایریاز میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہیضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 13 جولائی سے 26 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -