گورنر سندھ سے جمہوریہ چیک کے اعزازی قونصل کی ملاقات

گورنر سندھ سے جمہوریہ چیک کے اعزازی قونصل کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جمہوریہ چیک کے اعزازی قونصل احمد انصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین تعلقات بہترین ہیں اور عالمی سیاسی اور معاشی امور پر ان کے خیالات میں بھی توازن ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارتی / معاشی تعلقات کو بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تجارتی ایونٹس میں شرکت کے لئے وفود کے مابین تبادلہ کی بھی ضرورت ہے۔ جمہوریہ چیک کے اعزازی قونصل احمد انصاری نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر سی پیک کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے موزوں اور پرکشش ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -