برساتی نالوں کی صفائی اچھے طریقے سے ہورہی ہے: سید ناصر حسین شاہ 

برساتی نالوں کی صفائی اچھے طریقے سے ہورہی ہے: سید ناصر حسین شاہ 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکو مت نے رواں سال20مئی سے چھو ٹے بڑے بر سا تی نا لو ں کی صفا ئی کا آغا ز کر دیا تھا۔ اب تک 72لا کھ ٹن کچرا لینڈ فل سا ئیٹس پہنچ چکا ہے تیاریاں مکمل ہیں پو ری امید ہے کہ حا لا ت گذشتہ سا ل کی کی طرح نہیں ہو نگے۔یہ با ت انہو ں نے اپنے ایک بیا ن میں کہی۔ انہو ں نے کہا کہ کے ایم سی،ڈی ایم سی وا ٹر بو ر ڈ، سا لڈ ویسٹ مینجمٹ بو رڈ اور کے ڈی اے سمیت تما م متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔برسا تی نا لو ں کے چو کنگ پو ائنٹس کلیئر ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کے ایم سی کے 44بڑے نا لو ں سے تین نا لے این ڈی ایم اے صا ف کر رہی ہے،جبکہ 41نا لو ں کی صفا ئی پر سندھ حکو مت کام کر رہی ہے۔اس کے علا وہ ڈی ایم سیز کے 500سے زائدچھو ٹے بڑے نا لو ں کی صفا ئی کا کا م بھی سندھ حکو مت کر رہی۔انہو ں نے کہا کہ برسا تی نا لو ں کی صفا ئی اچھے طریقے سے ہو رہی ہے اور تھرڈ پارٹی ما نیٹر نگ ٹرانسپیرنٹ کا نظا م وضع کیا گیاہے۔جب تک کچرا لینڈ فل سا ئٹس پرنہیں پہنچے گا ٹھیکہ د اروں کو ادائیگیا ں نہیں کی جا ئے گی۔صو با ئی وزیر بلدیا ت سندھ نے کہا کہ کچرا طریقے سے لینڈ فل سا ئٹس پر پہنچایا جا رہا ہے اور کچرا اٹھا نے والی گا ڑیا ں استعما ل کی جا رہی ہیں تا کہ کچرا سڑکوں پرنہ پھیلے، صوبا ئی وزیر نے کہا کہ کچرے سے ہمیں جا ن چھڑانی ہے،کر اچی کے تما م اضلا ع میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈنے آغا ز کر دیا ہے،جلد بہتری آئے گی۔وسطی اور کو رنگی اضلا ع میں چائنیز کمپنی سے معا ہدہ ہو گیا ہے۔ پہلے کچھ اضلا ع میں ویسٹ مینجیمنٹ بو رڈ کا م کر رہا تھا۔انہو ں نے کہا کہ نہر خیا م کی بہتری کے لئے سندھ حکو مت نے ضروری قا نو ن سا زی کے بعد ایم او یو سائن کر کے شا ہد عبداللہ اور ان کی ٹیم کے حو الے کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں چندرکا وٹیں ہیں جن کو دور کرکے عنقریب نہر خیام اور آس پا س کے علا قے کی خو بصورتی پر کا م کا آغا ز کر دیا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ بیرسٹر مر تضی وہاب سڑکو ں پر نظر آ رہے ہیں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں ایڈمنسٹریٹر لگایا جا رہا ہے ایسا نہیں ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے لئے بیرسٹر مرتضی وہا ب کا آپشن کا فی عرصہ سے زیر غور ہے لیکن اس سلسلے میں کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اگر مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر بننے کے لئے راضی ہو جائیں تو یہ شہر کراچی کے لئے بہتر ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابا ت کے لئے پو را پلا ن ہے۔ چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کے احکا ما ت پر بلدیا تی ادارو ں کو مزید اختیا را ت دے رہے ہیں۔ہم پر الزا ما ت لگا نے والے اور 140A اور تھڑڈٹیئر کی با تیں کر نے وا لو ں نے پنجا ب میں بلدیا تی ادا روں کو اپنی مدت مکمل کر نے نہیں دی اور دوسا ل پہلے ہی انہیں تحلیل کر دیا یہ لو گ صرف با تیں کر تے ہیں اور الزاما ت لگا تے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -