علی امین گنڈا پور کو بھرے جلسے میں جوتی مار دی گئی

علی امین گنڈا پور کو بھرے جلسے میں جوتی مار دی گئی

  

باغ (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات میں بھرے جلسے کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو جوتی مار دی گئی۔علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرنے کیلئے ڈائس پر آ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے انہیں جوتی دے ماری۔موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتی مارنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو دو نوجوانوں نے مل کر جوتا مارا۔ جب انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو علی امین گنڈا پور سٹیج سے انہیں کچھ نہ کہنے کی آوازیں بھی لگاتے رہے تاہم کارکنوں نے ان کی ایک نہ سنی اور دونوں کی خوب درگت بنائی۔

علی امین

مزید :

صفحہ اول -