بھارتی فوج کی بربریت جاری، پلوامہ میں مزید 3کشمیری شہید

بھارتی فوج کی بربریت جاری، پلوامہ میں مزید 3کشمیری شہید
بھارتی فوج کی بربریت جاری، پلوامہ میں مزید 3کشمیری شہید

  

جموں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔قابض فوج نے پلوامہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ وادی کے شہر پلوامہ میں بھارتی غاصب فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے جبکہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو حراساں بھی کیا۔

سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی جبکہ کشمیری عوام نے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -