مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور،عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا

مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور،عدالت نے نیب کو ...
مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور،عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عظمیٰ نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبور ی ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب) کو گرفتاری سے روک دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر یم کورٹ میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اعجاز جاکھرانی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ریفرنس میں تحقیقا ت کے لئے تعاون پر تیار ہوں، قومی احتساب بیورو(نیب) کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے اعجازجاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -