ایران میں سرکاری سطح پر ڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی گئی
تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران میں سرکاری سطح پر ڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی گئی جس کا مقصد ایران میں نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینا ہے ۔
ہمدان نامی ایپ طبیان کلچر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے میں مدد دے گا۔ واضح رہے کہ ایران میں ڈیٹنگ کی کئی ایپ متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ہمدان پہلی سرکاری سطح پر متعارف کرائی جانے والی ایپ ہے ۔
واضح رہے کہ ہمدان کا مطلب ساتھی ہوتا ہے ۔