ماڈل نایاب قتل کیس ، پولیس کو تحقیقات میں اہم ترین سراغ مل گیا ، معمہ حل ہونے کے قریب 

ماڈل نایاب قتل کیس ، پولیس کو تحقیقات میں اہم ترین سراغ مل گیا ، معمہ حل ہونے ...
ماڈل نایاب قتل کیس ، پولیس کو تحقیقات میں اہم ترین سراغ مل گیا ، معمہ حل ہونے کے قریب 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں گھر سے ماڈل نایاب کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس اب معمہ حل کرنے میںمصروف ہے ،کڑی محنت کے بعد پولیس کے ہاتھ اہم سراغ لگ گیاہے جو کہ کیس کو اختتام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ ماڈل نایاب کے گھر کے قریب سے مشکوک شخص کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی ہے ، مشکوک شخص کی ویڈیو کو نادرا اور فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیاہے ، مشتبہ شخص کی عمر 30 سے 35 برس بتائی جارہی ہے ۔مشکوک شخص کو صبح پانچ بج کر 26 منٹ پرگھر کے قریب دیکھا گیاہے ، پولیس نے مشکوک شخص کی ویڈیو ماڈل نایاب کے ہمسایوں سے حاصل کی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -