بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، شوبز انڈسٹری میں ...
بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، شوبز انڈسٹری میں خوشیوں کی لہر
سورس: Instagram/diamirzaofficial

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی کےگھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے ساتھ ہی اپنے بیٹے کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی۔ تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ برس بزنس مین ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کی تھی۔

مزید :

تفریح -