کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کا جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کا جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا ...
کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کا جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صوبائی حکومت نے انڈورڈائننگ پربھی کل رات سے پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسدادکورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہو اہے جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ ٹاسک فورس اجلاس میں کراچی سمیت صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی تفتیش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں   تفریحی پارکس، واٹر پارکس او ر سی ویو کو بھی جمعے سے بندکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سندھ بھر میں سینما ، جمز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی سے کورونا کی بھارتی قسم ’ ڈیلٹا ‘ کے بھی 20کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -